تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس: سعودی عرب کا ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے سخت اعلان

ریاض : سعودی حکام نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل نہ کرنا سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور مجرم کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرکے خلیجی ریاستوں پر بھی حملہ آور ہورہا ہے جس سے بچنے کےلیے بیشتر ریاستوں نے دوسرے فضائی آپریشن معطل کرکے زمینی سرحدیں بھی بند کردیں ہیں، انہیں ممالک ایک سعودی عرب نے جس نے ریاست میں مقیم غیر ملکیوں اور مقامی شہریوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کررکھی ہیں جس پر ہر صورت میں عمل کرنا ضروری ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے جاری کی جانے والی ہدایات کی خلاف سنگین جرم تصور کی جائے گی۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جو بھی شہری یا غیر ملکی کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کےلیے جاری کردہ ہدایات اور فیصلوں کی خلاف ورزی کرے گا اسے فوجداری عدالت کے تحت سزا دی جائے گی۔

سعودی حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے سے بچانا ہے اسی لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات، احتیاطی تدابیر اور فیصلوں پر عمل درآمد بہت ساری جانوں کے ضیاع سے بچاسکتا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ مکمل اطمینان و سکون کے جذبے سے کام لیں، انتہائی آگہی کا مظاہرہ کریں اور یقین رکھیں کہ جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔

یاد رہے سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت12 ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کی تھی۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی 72 گھنٹوں میں وطن واپسی پر حکومت متحرک

سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ان ممالک کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا سفر اور فلائٹس بھی معطل کردیں ، ان میں پاکستان، بھارت ، یورپی یونین کے کئی ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ سری لنکا، فلپائن، ایتھوپیا، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا وائرس اب تک 86 افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے جس میں 1 شخص صحتیاب ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -