کراچی: کروناوائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر آئیسولیٹڈ فیسلیٹی قائم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کروناوائرس کے 14کیسسز سامنے آئے ہیں۔
خط کے مطابق سندھ میں کرونا کے تمام مریض جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آئے، ائیرپورٹ کا انتظام وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے پاس ہے، کرناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو ائیرپورٹ پر روکا جائے۔
’’سندھ حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور معاونت کرے گی، کراچی ائیرپورٹ پر سندھ حکومت کو ڈیسک قائم کرنے کی اجازت دی جائے‘‘۔
خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی او اس میں اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی، ڈاکٹر مرزا کی تصدیق
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔