تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا وائرس نے افریقہ میں‌ پنجے گاڑنا شروع کردئیے

افریقہ : وبا کی صورت میں ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کوویڈ 19 وائرس نے براعظم افریقہ میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد دنیا بھر کی طرح افریقی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، 6 مزید افریقی ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقہ کے 54 میں سے 25 ممالک میں کوویڈ 19 وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جمہوریہ کانگو میں ہفتے کے روز کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جن چھ نئے افریقی ممالک میں ہلاکت خیز وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ان میں جمہوریہ کانگو، اسواتینی، موریطانیہ، نمیبیا، روانڈا اور استوائی گنی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ تمام مریض دوسرے ممالک سے سفر کرکے افریقہ پہنچے تھے۔

جمہویہ کانگو میں رپورٹ ہونے والا کرونا کا مریض فرانس اور کانگو دونوں ممالک کی شہریت رکھتا ہے اور یکم مارچ کو ہی ایتھوپین ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے کانگو پہنچا تھا، جس میں ہفتے کے روز وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ہلاکت خیز وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد شعبہ صحت کے حکام کو متنبہ کیا جس کے بعد حکام نے طیارے میں سوار سارے ملازمین کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی۔

نمبیا حکومت نے تصدیق کی رپورٹ ہونے والے مریض اسپین سے آئے تھے جس کے بعد حکومت نے 21 مارچ معقد ہونے والے جشن آزادی کی تقریبات منسؤخ کردی گئی ہے جبکہ مورطانیہ حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اسکول بند کرکے سرحدیں بھی بندکرنے اور اجتماعات پر پابندی لگانے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔

Comments

- Advertisement -