تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیا دنیا بھر سے کرونا کا خاتمہ ممکن ہے؟ برطانوی سائنس دان کا بڑا دعویٰ

لندن: برطانیہ کے نامور سائنس دان ‘سر مارک’ نے دعویٰ کیا ہے کہ کروناوائرس کسی نہ کسی شکل میں ہمارے ساتھ موجود رہے گا، دنیا بھر سے وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معتبر سائنس دان اور برطانوی سائنس ایڈوائزری گروپ کے سابق رکن سر مارک کا کہنا ہے کہ کروناویکسین مہلک وائرس پر قابو پا تو لے گی لیکن اس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ نہیں ہو سکتا۔

برطانیہ کے نامور سائنس دان سر مارک

انہوں نے کہا کہ دیگر بیماریوں کی طرح ہمیں کرونا کی بھی ویکسین عام طور پر استعمال کرنی ہوگی، خاص ویکسین کے ذریعے ‘اسمال پوکس’ جیسی بیماری کو مٹایا جاسکتا ہے لیکن کرونا کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نزلے کی بیماری کے لیے ہم دوائیاں لیتے ہیں اور مرض ختم ہوجاتا ہے لیکن بعد میں دوبارہ اس کے حملے کا امکان رہتا ہے بالکل اسی طرح کرونا کا بھی علاج کرتے رہنا ہوگا، وائرس دنیا میں ہمیشہ رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت کا کروناویکسین سے متعلق بڑا بیان

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی کرونا کا ہمیشہ خاتمہ نہ ممکن قرار دیا تھا۔

چند ہفتوں قبل اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ شاید ہمیں کرونا کے ساتھ ہی زندگی گزارنی پڑے گی، کرونا دوسرے وائرس سے بالکل مختلف ہے کیوں کہ یہ خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے، موسم تبدیل ہونے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ کرونا موسمی وبا نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -