جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کورونا کی وبا، اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز پر کام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسکول کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آگئیں، جس میں پہلے مرحلےمیں نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلانے ، سکولوں کے اوقات کار 3گھنٹے کرنے اور صرف لازمی مضامین پڑھانے کی تجویز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےسےمتعلق تجاویزپرکام شروع کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں نویں،دسویں جماعت کےطلباکواسکول بلانے اور دوسرےمرحلےمیں8ویں اور5ویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلانے کی تجویز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسکولوں کے اوقات کار 3گھنٹےکرنے اور اسکولوں کےآغازمیں صرف لازمی مضامین پڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں سےبھی تجاویز مانگ لیں۔

4ہزار سے کم اور4ہزار سے زائد فیس لینے والے اسکولوں کو 2کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 2 کیٹگریز کے اسکولوں کوکل تک ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں : ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں،شفقت محمود

گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں اور اسکول کھولنے پر وزارت تعلیم یونیسف سے رابطے میں ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کو بھی دیکھا جائے گا، ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق گیلپ سروے کا تذکرہ بھی ہوا، جس پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سروے میں 70 فیصد والدین نے اسکول کھولنے کی بات کی، اسکول کھولنے سے متعلق روڈ میپ فائنل ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں