تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عالمی برادری کرونا کے آگے بے بس، ہلاکتیں 12 ہزار 955 تک پہنچ گئیں

روم: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہزار 955 تک پہنچ گئیں، اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 793 مریض ہلاک ہوئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 12ہزار 955 تک پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 630 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک94ہزار625مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کا پرتپاک استقبال

اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 793 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد کل اموات 4 ہزار 825 سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید 6 ہزار 557 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 53 ہزار 578 تک پہنچی۔

یورپ میں اٹلی کے بعد اسپین میں کرونا سے بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 1326 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 56 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

ایران میں کرونا وائرس سے مزید 100 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد وہاں مرنے والے کی تعداد ایک ہزار 556 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں کرونا وائرس سے اتنی ہلاکتیں کیسے ہوئیں؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس دنیا کے 167 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وبا قرار دیے جانے والے وائرس کی ویکیسن کے لیے ماہرین کاوشیں کررہے ہیں البتہ انہیں اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

Comments

- Advertisement -