The news is by your side.

Advertisement

کرپشن کی خبر سامنے آنے کے بعد مرکز قومی بچت کے کرپٹ افسران میں کھلبلی

کراچی : مرکز قومی بچت میں کرپشن کی خبر سامنے آنے کے بعد ادارے کے کرپٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی ، اس معاملے پر تمام برانچوں سے پرائیوٹ افراد کو ہٹانے کے تحریری احکامات جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزقومی بچت کراچی میں مبینہ کرپشن اور پرائیوٹ افرادکی تعیناتی کے معاملے پر پرائیوٹ افراد کو تمام برانچوں سے ہٹانے کے تحریری احکامات جاری کردیے گئے۔

تحقیقات کے بنا جاری تحریری حکم نامے نے مزید سوالات اٹھادیے ہیں کہ کئی برسوں سے پرائیوٹ افراد ادارے میں کیسے تعینات رہے؟ پرائیوٹ افراد کی سرپرستی کرنےوالوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟

اس حوالے سے ملازمین اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرکےدرمیان میٹنگ کی ویڈیوسامنےآئی تھی، ملازمین کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ افراد کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

یاد رہے چند سال قبل محکمہ قومی بچت میں سیونگ اسکیم ہولڈرز کے سرٹیفکیٹس کی رقم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں افسران نے 20کروڑ نکلواکر اپنے عزیزوں کے نام منتقل کروائے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں