تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ارجنٹینا میں پاکستانی سفارتخانے میں کرپشن انکشاف

بیونس آئرس : ارجنٹینا میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، کرپشن ایکسپورٹ اینڈ مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی امریکی ملک ارجنٹینا میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں اس وقت کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جب ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن ایکسپورٹ اینڈمارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فنڈزکی مد میں کی گئی، وزارت کامرس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کمرشل اتاشی مرتضیٰ صدیق پر 3 لاکھ امریکی ڈالر کی مبینہ خورد برد کا الزام ہے، مرتضیٰ صدیق 2016 تا 2018 تک پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ چلی میں صنعتی نمائش کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کئے گئے، مرتضیٰ صدیق نے کرپشن چھپانے کےلیے صنعتی نمائش کا ریکارڈ بھی ضائع کردیا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن کا انکشاف وزارت خارجہ کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -