ممبئی پولیس نے جعل سازی کے ذریعے ریٹنگ بڑھا کر اشتہارات کی مد میں منافع کمانے والے 3 ٹی وی چینلز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پیسے دے کر ریٹنگ بڑھانے پر ممبئی پولیس ایکشن میں آگئی،3بھارتی ٹی وی چینلز کیخلاف انکوائری شروع کر دی۔
ری پبلک سمیت3ٹی وی چینلز کے خلاف ریٹنگ میں جعلسازی کی انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ریٹنگ میں جعلسازی کر کےاشتہارات سےکمائی میں اضافہ کیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نےکارروائی کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہےجس میں ایک ریٹنگ میٹر کمپنی کا سابق ملازم ہے۔
ممبئی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ری پبلک ٹی وی کے ڈائریکٹرز اور پروموٹرز زیر تفتیش ہیں، متعلقہ3ٹی وی چینلزکےبینک اکاؤنٹس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
ری پبلک ٹی وی کےایڈیٹرانچیف ارنب گوسوامی کو بھی بلائےجانےکاامکان ہے، متعلقہ ٹی وی چینلزنےمیٹرکی تنصیب والےگھروں کورشوت دی تھی۔