اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ملک طویل لاک ڈاؤن کامتحمل نہیں ہوسکتا، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ سخت ترین لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں کیونکہ بعض ممالک میں سخت لاک ڈاؤن کےبعدوبا نےپھرسر اٹھاناشروع کیا۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ غربت کے باعث طویل لاک ڈاؤن کےمتحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم پہلےدن سے ہی کہہ رہے ہیں ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی، ٹرمپ اور بورس جانسن کوبھی اپنی پالیسی تبدیل کرنی پڑیں، وبا کےخاتمےکا معلوم ہوتو مدت تک لاک ڈاؤن کرلیں پر ایسا نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم پہلے دن سےکہہ رہےہیں صورتحال میں احتیاط کرنی ہے، ملک طویل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،غریب طبقہ پریشان ہے ہمیں وزیراعظم عمران خان کےدی گئی ہدایات پرحکومت عمل پیراہے۔

حکومت پر (ن) لیگ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی رہنماؤں نے دیدہ دلیری سے عوام سے غلط بیانی کی، کہاگیا کہ صحت سےمتعلق کوئی واضح پالیسی نہیں حالانہ اس صورتحال کسی لیڈر میں کلیئرٹی تھی تو وہ عمران خان تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں