پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کمسن بچے کو شراب پلانے کے جرم میں والدین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں والدین کی جانب سے کمسن بچے کو شراب پلانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں باپ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 14 سیکنڈز کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون بوتل سے شراب جیسی شے نکال کر بچے کے منہ میں ڈال رہی ہے۔ ویڈیو میں مرد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور مرد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ملزمان نے بعد ازاں ضمانت لے لی، ملزمان بچے کے والدین ہیں یا نہیں، اس متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ بچے کے کچھ ٹیسٹ لیے جائیں گے تاکہ اس کے جسم میں شراب کی موجودگی کا تعین کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں