اشتہار

ویڈیو: ہاٹ ائیر بلون میں آگ لگنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں ہاٹ ائیر بلون فضا  میں حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک جبکہ بیٹی شدید زحمی ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ میکسیکو کے شہر ’’ٹیوٹی ہواکان‘‘ میں پیش آیا جس کی چونکا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر بلون زمین سے 200 میٹر بلندی پر تھا تو غبارے میں آگ بھڑک اٹھی، غبارے میں سوار میاں بیوی مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے جبکہ بیٹی ریجینا اتزانی بلون سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ لگنے کے چند منٹ بعد غبارے پر سوار اتزانی نے چھلانگ لگا دی جبکہ دونوں میاں بیوی نے غبارے کو قابو کرنے کی کوشش کی  مگر آگ کے شعلوں بڑھتے گئے۔

https://twitter.com/Lerpc75/status/1642228555026186243?s=20

المناک حادثے سے ہلاک ہونے والوں میں 50 سالہ جوز نولاسکو اور 38 سالہ اہلیہ ویریڈیانا بیسریل شامل ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتزانی نے چھلانگ لگائی تھی اس کا چہرہ 2 فیصد جل گیا ہے اور فریکچر بھی آئے ہیں جس کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کئی ٹور آپریٹرز میکسیکو سٹی سے تقریباً 70 کلو میٹر دور شمال مشرق میں واقع  ہے اس شہر میں ہاٹ ائیر بلون میں تقریباً 150 ڈالر میں دے کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں