پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کراچی: جرگے کے حکم پر پریمی جوڑا کرنٹ لگا کر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل اور خاموشی سے دفن کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کی رہائشی خاتون اور لڑکے نے گزشتہ ماہ گھر سے بھاگ کر شادی کی اور حیدرآباد منتقل ہوگئے، مقتولین کے والدین نے بچوں کو شادی کرانے کے بہانے بلایا اور جرگے کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔

مقتولین کے والدین نے پریمی جوڑے کو قتل کرنے کے بعد لانڈھی کے شیر پاؤ قبرستان میں خاموشی سے دفنا دیا تھا تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر ابراہیم حیدری پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ایس ایچ او امان اللہ مروت نے جرگے کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ جرگے کا سربراہ سرتاج تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری  کے لیے خصوصی ٹیم روالپنڈی بھیج دی گئی ہے۔

عدالتی حکم پر آج مقتولین کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا گیا، اس موقع پر علاقہ ایس ایچ او اور جناح اسپتال کے سینئر ڈاکٹر ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈاکٹرز نے دونوں لاشوں سے نمونے حاصل کرلیے۔ طبی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کے سینے اور لڑکی کے جسم پر کرنٹ اور تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں