تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس ماسک نہ پہننے والی فیملی کو ملی انوکھی سزا، ویڈیو وائرل

کرونا وبا کے آغاز سے ہی ماہرین نے ماسک استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، کم وبیش ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اب بھی ایسے افراد موجود ہیں جو ماسکے لگانے سے گریز کرتے ہیں۔

متعدد تحقیقات ثابت کرچکی کہ کرونا سے بچنے کے لئے فیس ماسک کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہی وجہ ہے کہ روز مرہ زندگی کے امور چلانے کے لئے فیس ماسک پہننا معمول بن چکا۔

اس کے برعکس اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ماسک لگانے سے کتراتے ہیں جب انہیں کرونا پروٹوکول پر عملدرآمد کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ لاعلمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ امریکا میں پیش آیا، جہاں ایک جوڑے کی فلائٹ اٹینڈنٹ سے جھگڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، فلائٹ اٹینڈنٹ کا یہ کہنا جرم بن گیا کہ آپ لوگ ماسک کو درست انداز میں پہنیں۔

اطلاعات کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث جوڑے کو بچوں سمیت جہاز سے باہر نکال دیا گیا، مذکورہ فلائٹ فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل سے کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو جارہی تھی۔

فیملی کی فلائٹ اٹینڈںٹ سے جھگڑے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈٰیو بنانے والے صارف نے لکھا کہ شرابی جوڑے نے مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے فلائٹ اٹینڈنٹ کو لات ماری، میں نے ان کی گندگی کو ریکارڈ کرلیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی کو فلائٹ کے دروازے پر روکا گیا کیونکہ اس کا ماسک درست جگہ نہیں تھا، مذکورہ شخص فلائٹ اٹینڈںٹ پر غصے سے چلارہا تھا کہ جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے ویڈٰیو بناڈالی۔

اس شخص کی بیوی چلا کر بولی آپ لوگ ویڈٰیو بنائیں ہم ایئر لائن کے خلاف مقدمہ کرنے جارہے ہیں، اسی دوران وہ شخص چلاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میں ایک وکیل کو جانتا ہوں ، ہم ایئرلائن کے قوانین کو احترام کرتے ہیں ، میں ایک ویکسی نیٹڈ شخص ہوں ، انہوں نے مجھے وارننگ تک نہیں دی۔

بعد ازاں مذکورہ ایئر لائن نے دیگر مسافروں سے تاخیر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر مسافر اور اپنے عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں سفر کے دوران ماسک پہننے کے اصول پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -