The news is by your side.

Advertisement

34 ہزار فٹ بلندی پر شادی

ہر انسان اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ طرح طرح کے جتن بھی کرتا ہے جبکہ کچھ سرپھرے تو ایسے ہیں جو زندگی کے نئے سفر کو  منفرد بنانے کے لیے انوکھے انداز اپناتے ہیں۔

شادی زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح آسٹریلیا کے نوبیاہتا جوڑے نے بھی کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی سفر کے شوقین لڑکی اور لڑکے نے 34 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ویلینٹ اور کیتھی دونوں ہی فضائی سفر کو بہت پسند کرتے ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ فضا میں ہی شادی کریں گے۔

ایک روز قبل دلہا دلہن اور قریبی دوستوں نے نجی ایئرلائن کے طیارے میں سفر کیا اور جیسے ہی جہاز کے 34 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کی تصدیق ہوئی تو تو دونوں نے ایک دوسرے کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں لڑکے اور لڑکی کے رشتے دار شریک تھے جبکہ جہاز میں موجود اجنبی مسافروں نے بھی خوشی کے لمحے کو یادگار بنانے کے لیے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات ایوی ایشن کمپیوٹر گیم کھیلتے ہوئے تین سال پہلے ہوئی، جس کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

کیتھی کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ اس کے ذریعے اپنی ایوی ایشن سے محبت کا بھی اظہار کر سکیں چنانچہ اسی طرح شادی کا فیصلہ کیا۔“

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں