کراچی: ایڈشنل سیشن جج شرقی نے سلیم شہزاد کے خلاف جلاو گھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی کامعاملہ میں ایس ایس پی ملیر راو انوار کی معافی قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈشنل سیشن جج شرقی نے سلیم شہزاد کے خلاف جلاو گھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران راوانوار نے بتایا کہ مجھے طالبان سے خطرہ ہے، جس کی وجہ سے عدالت میں آنے سے کترا تا رہا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ عدالتی کے پابند نہیں کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے، جیل سے دو دسمبر کو آپ آجائیں گے ورنہ آپ نہیں آئیں گے۔
عدالت میں راؤ انوار کی جانب سے تحریری معافی نامہ عدالت میں داخل کرتے ہوئے وقت مانگ لیا،جس پر عدالت نے راؤ انوار کی معافی منظور کرلی۔
مزید پڑھیں : عدم حاضری ، ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم
یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی عدالت میں مسلسل غیرحاضری پرایس ایس پی راو انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے ڈی آئی جی شرقی کو حکم دیا تھا کہ راﺅ انوار اور ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کو ہتھکڑی لگاکر 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
خیال رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانہ میں 3 مقدمات 1992 سے درج ہیں۔