لاہور: عدالت نے دعا زہرہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں دعا زہرہ کی پیشی پر جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال نے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کہا دعا زہرہ کی مرضی ہے جہاں چاہے رہے، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دعا زہرہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
انویسٹی گیشن آفیسر نے دعا کی سیکیورٹی کے لیے دارالامان جانے کی استدعا کی تھی، تاہم دعا زہرہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میری عمر 18 سال ہے اور بالغ ہوں، میں اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی ہوں اور مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔
دعا زہرہ کے والدین کا بڑا اعلان
دعا زہرہ نے کہا کہ مجھے دارالامان نہ بھیجا جائے، مجھے کسی سے کوئی خطرہ نہیں میں محفوظ ہوں۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ کواس کی مرضی کے خلاف دارالامان نہ بھیجا جائے، انویسٹی گیشن آفیسر کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔