بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمہ میں عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا ہے، بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

قبل ازیں بھارتی کی خصوصی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں سزا دینے کیلئے سماعت ہوئی ، اس موقع پر یاسین ملک کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موت کی سزا قبول لیکن زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے 19 مئی کو حریت رہنما پر دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی اور سزا سنانے کے لیے 25 مئی  کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں