تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد : جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرکی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرکی عدالت میں شیخ رشید کیخلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

عدالت نے شیخ رشید کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 2 روز بعد پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروایا۔

پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر شیخ رشید نے کہا پہلے میری ہتھکڑی کھلوائیں، میں سولہ مرتبہ وزیر رہا ہوں۔

جس کے بعد پولیس نے شیخ رشید کی ہتھکڑی کھول دی، پراسیکیوٹرنےکمرہ عدالت میں شیخ رشیدکےخلاف مقدمےکامتن پڑھا۔

جج نے استفسار کیا مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ ایک سو بیس لگتی ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئےخطرہ پیداکررہے ہیں۔

جج نے استفسار کیا کیاآصف زرداری نےآپ کو بتایا ہے کہ ان کوخطرہ ہے؟ تو پراسیکیوٹرعدنان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدنےخودبیان دیاہے، شیخ رشید کاوائس میچنگ ٹیسٹ ایف آئی اےسےکراناہے، شیخ رشیدکافوٹوگرامیٹک ٹیسٹ درکارہے اور عمران خان کیخلاف سازش کےبیان کےحوالےسےجسمانی ریمانڈدرکارہے۔

پراسیکیوٹرعدنان کے دلائل کے بعد شیخ رشید کےوکیل عبد الرازق نے دلائل میں کہا کہ سیاسی انتقام لینےکا موسم چل رہاہے اور شیخ رشید کونشانہ بنایاگیا،رات کو 8بجے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، پولیس نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف وزری کی۔

شیخ رشید کےوکیل نے بتایا کہ شیخ رشیدنےانفارمیشن دی اورانہی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو آصف زرداری کو پولیس اسٹیشن بلانا چاہیےتھا کیونکہ ان پر الزام ہے، ہائیکورٹ کے آرڈر کی دن دہاڑے دھجیاں اڑائی گئیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کیا آپ کے پاس پروگرام کا ٹرانسکرپٹ ہے تو پراسیکیوٹر نے بتایا پروگرام کے ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا سے رجوع کیا ہے۔

وکیل عبد الرازق کا کہنا تھا کہ اشتعال پھیلانے کی دفعہ لگی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کاتو نام نہیں لیاگیا ، شیخ رشید نے نسل اور مذہب کا بھی نام نہیں لیا، کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیاگیا، صرف آصف زرداری کا نام لیا، سیاسی جماعتیں روز ایک دوسرے پر تنقید کرتی ہیں، ایسے مقدمات ہوتے رہے تو کوئی سیاستدان بات نہیں کر پائے گا۔

شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں لگی تینوں دفعات کی مخالفت کردی اور کہا شیخ رشید نے کمنٹ کیا،بیان سےعوام میں کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلا۔

وکیل عبدالرزاق شیخ رشید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوتے ہوئے کہا شیخ رشید جماعت کے سربراہ ہیں، متعددبار وزیر رہے، ہائیکورٹ کے آرڈر کے پیش نظر مقدمہ نہیں بنتا۔

شیخ رشیدکےوکیل انتظارپنجوتھا نے بھی شیخ رشید کو کیس سے ڈسچارج کرنےکی استدعا کی۔

جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےشیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -