پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل : آصف زرداری کا قریبی ساتھی اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں سندھ بینک کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹر مبشرکریم نےعدالتی اشتہار پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہے، جس کے بعد نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دے دیا اور یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے اشتہارکے ذریعے یونس قدوائی کوطلب کررکھا تھا، یونس قدوائی پارک لین ریفرنس میں پہلےبھی اشتہاری قراردیےجاچکےہیں جبکہ ان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا تھا فرنٹ کمپنیاں پارک لین اورپارتھینون یونس قدوائی نےبطور فرنٹ مین چلائیں، قرض اور کک بیکس کی رقوم یونس قدوائی نےہی جعلی اکاؤنٹس میں ڈالیں، یونس قدوائی کےدفتر پرچھاپےمیں اے ون انٹرنیشنل نامی جعلی اکاؤنٹس کی مہریں بھی شواہد میں شامل کرلی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں