منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فارن فنڈنگ کیس اور دہشت گردی کا مقدمہ:عمران خان کو عبوری ضمانت ميں پھر توسيع مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالت نے فارن فنڈنگ کیس اور دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی، راسیکیوٹرراجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹرراجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت ہائی کورٹ سے حاصل کی۔

عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ عمران خان لاہور میں لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، کیس کا پہلے حدود کا ایشو تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے حدود کا تنازع حل کیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی پارٹی کے قائد ہیں اوروہ لانگ مارچ کی سربراہی کر رہے ہیں ، ہماری درخواست آج کی حد تک ہے، ویسےعمران خان ہر جگہ پیش ہوتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے ، یہ تو کوئی جواز نہ ہوا، عمران خان لانگ مارچ کر رہے ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔

جج نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ راجہ رضوان عباسی اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات ہیں، سپریم کورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹرکی تعیناتی سے متعلق فیصلے دے رکھے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 نومبرتک توسیع کر دی۔

دوسری انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کیخلاف تھانہ ترنول میں درج دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

بابراعوان نےعمران خان کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکر دی، عدالت نے عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری درخواست ضمانت میں 9 نومبر تک توسیع کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں