منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

چنگ چی رکشہ میں سوار خاتون سے بدتمیزی:ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مقامی عدالت نے چنگ چی رکشہ میں سوارخاتون سے بدتمیزی کیس میں 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں چنگ چی رکشہ میں سوارخاتون سے بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی ، تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

جس میں بتایا گیا کہ چاروں ملزمان نےچلتے رکشہ کاپیچھا کیااورباربارلڑکی کوتنگ کیا جبکہ ملزم ساجدنےموٹرسائیکل سےاترکرلڑکی سے بدتمیزی کی۔

- Advertisement -

تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ رکشہ کےپیچھےشریک ملزمان نےنازیباجملےکسے، خاتون نے عثمان،عرفان،عبدالرحمان اور ساجد کوشناخت کیا ہے۔

عدالت نے4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرسےچالان سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا تھا۔

بعد ازاں رکشہ میں سوارخاندان سے بدتمیزی کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں 10 سے 12موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کیا گیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دولڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے 10سے 12 اوباش لڑکوں نے رکشوں کا پیچھا کیا اور رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں