جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رکشے میں سوارخاتون سے بدتمیزی: متاثرہ خاتون نے 2ملزمان کے حق میں بیان دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کیس میں متاثرہ خاتون مہوش نے 2ملزمان کے حق میں بیان دے دیا، جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں چنگ چی رکشہ میں سوار خاتون سے بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت کیس میں بڑی بڑی پیش رفت سامنے آئی۔

متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں 2ملزمان کے حق میں بیان دے دیا اور کہا دونوں افرادمیرے ملزم نہیں ،کارروائی نہیں کرناچاہتی، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اعتراض نہیں۔

جسس کے بعد عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

گذشتہ سماعت میں تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل پر چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور اس میں بیٹھی لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر لڑکی سے بدتمیزی کی اور اس دوران رکشے کے پیچھے شریک دیگر ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔

یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں