کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے خود اغوا ہونے کی تردید کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پسندکی شادی کرنےوالی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سی کلاس چالان منظور کرلیا ، سعود آباد پولیس نے چالان سی کلاس کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے خو داغوا ہونے کی تردید کردی تھی، نمرہ نے عدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔
نمراکاظمی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا پسند کی شادی کی ہے، جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال ریے واقعے کا مقدمہ تھانہ سعودآبادمیں درج کیا گیاتھا اور مقدمےمیں پولیس نےنمرہ کےشوہرشاہ رخ کوگرفتار کیا تھا۔
یاد رہے نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا تھا ، نمرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کواپنےپاس رکھناچاہتی ہوں ، جس پر لڑکے کی خالہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کراچی میں رہے گا، ہمیں تمام شرائط قبول ہیں۔