ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اینتی کرپشن کیس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا بعد ازاں اینٹی کرپشن پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں