صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں دائر کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نےحلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن پولیس نے کل جامشورو میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار
حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینے اینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کو ضمانت پر رہائی حاصل ہے۔