تازہ ترین

عدالت کا فواد چوہدری کا میڈیکل کرانے کا حکم

لاہور : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو کینٹ کچہری پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کینٹ کچہری کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان بھی جمع تھے۔

کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، فواد چوہدری جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے روبررو پیش ہوئے۔

سماعت میں پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ مجھے پہلے ایف آئی آر تو پڑھا دیں، مجھے علم ہی نہیں کہ کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہیں، پولیس کو دیکھ یوں لگتا ہے جیسے گینگ وار ہونےلگی لے۔

وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس بتائے کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ،انھوں نے صبح گرفتار کیا ہے یہ انھیں اسلام آباد لے کر جائیں گے، ان کا راہداری ریمانڈ بنتا ہی نہیں، پنجاب بار کونسل نے بھی گرفتاری کی مذمت کی۔

دوران سماعت وکلا کی جانب سے فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگنے پر اعتراض اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ فوادچوہدری کولگائی جانیوالی ہتھکڑی کھولی جائے ،عدالت کے اندر ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیے، پہلے ہتھکڑی کھولی جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں کوئی بھاگ نہیں رہا ، یوں گرفتار کیا گیا جیسے دہشت گرد کوکرتے ہیں۔

وکیل فوادچوہدری نے کہا کہ ہم نے حبس بے جا کی درخواست بھی دائرکی ہے ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کیا آپ نے میڈیکل کرانا ہے تو وکیل نے کہا کہ جی ہم نے میڈیکل کرانا ہے۔

عدالت نے فوادچوہدری کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -