اشتہار

خاتون جج کو دھمکی کا کیس : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مقامی عدالت نے سرکاری پراسیکوٹر کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا اور پراسیکوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔

- Advertisement -

وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دے رہی کہ اسلام آباد آئیں، عمران خان کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیاہے۔

جس پر پروسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ لگا کر عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔

رضوان عباس کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال تو کینسر ہسپتال ہے، عمران خان کا مسلہ الگ ہے، عمران خان پر فریکچر کے باعث سوزش ہے، کیا عمران خان کو عدالت پیدل چلنے آنے کا کہا گیا؟ عمران خان کچہری کے باہر آئیں، ان کی حاضری لگائی جاسکتی ہے۔

پراسیکوٹر نے استدعا کی تو عمران خان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جائیں اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

پراسیکوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست کی بھی مخالفت کردی۔

جس کے بعد سینئر سول جج رانامجاہدرحیم نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے پراسیکوٹر کی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں