ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آصف زرداری کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کا کیس، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں سہولیات دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو بارہ ستمبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں عدالتی حکم کے باوجود اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج راجہ جواد عباسی نے کی۔

دوران سماعت سابق صدر آصف علی زرداری روسٹرم پر آ کر جج راجہ جواد عباس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے قبل بھی جیل میں اے سی کی سہولت دی گئی تھی ۔

وکیل آصف زر داری لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر جج نے آصف زر داری سے استفار کیا کہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھی۔

جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ اس عدالت اور تمام عدالتوں میں یہ سہولتیں دی گئی تھیں جبکہ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت محفوظ شدہ فیصلہ 12 ستمبر کو سنائے گی۔

یاد رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت ہوئی، آصف زرداری اور فریال تالپور کو ڈیوٹی جج کے روبروپیش کیا گیا۔

جج کی رخصت کےباعث مقدمات کی کارروائی تو آگے نہ بڑھ سکی ، تاہم ڈیوٹی جج  نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں  سابق صدر آصف علی زرداری اور فرال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں