تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

’عدالت بلائے تو بہانہ‘ میشا شفیع کا دبئی کنسرٹ جانے کا اعلان

گلوکارہ میشا شفیع نے دبئی کنسرٹ میں میں شرکت کا اعلان کردیا جبکہ عدالت بلاتی ہے تو وہ حیلے بہانی کرکے عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’28 تاریخ کو دبئی ایکسپو میں کنسرٹ کے لیے آرہی ہوں، واضح رہے کہ علی ظفر کیس میں میشا شفیع عدالت کو مسلسل حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دے چکی ہیں۔

عدالت نے مستقل حاضری کی میشا شفیع کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

عدالت نے انہیں بلایا تھا تو میشا شفیع نے کہا تھا کہ سفری اخراجات نہیں کرسکتی، علی ظفر کی جانب سے سفری اخراجات اٹھانے کی پیشکش پر بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر علی ظفر پر الزامات کا کیس زیر سماعت ہے، علی ظفر کی جانب سے عدالت میں میشا شفیع کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں گلوکار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع اتوار کو کنسرٹ کے لیے دبئی جارہی ہیں پیر کو انہیں طلب کیا جائے۔

میشا شفیع کو عدالت کی جانب سے پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع پیر کے روز عدالت میں پیش ہوں ورنہ کارروائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں