اشتہار

وزیر داخلہ راناثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیر داخلہ راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں وزیر داخلہ راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور 17 اکتوبر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ راولپنڈی کے سینیئر سول جج کرمنل ڈویژن ماڈل ٹرائل کورٹ غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، رانا ثناء اللہ پر 420، 471، 109، 467، 468اور دیگر دفعات کے تحت اینٹی کرپشن سیل کو مطوب ہے۔

خیال رہے رانا ثنا کیخلاف اینٹی کرپشن نے کلرکہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں