تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا سے خوفزدہ شوہر نے حیوانیت کا اعتراف کرلیا

قاہرہ : مصر میں کرونا مثبت آنے کے بعد بیوی کو پانچویں منزل سے دھکا دینے والے شوہر نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیوی پر ظلم کا یہ حیرت انگیز واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا کیونکہ اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ دونوں علیحدگی کی باتیں کرتے رہتے تھے اور ایک دن شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس پر اس نے علیحدگی کا موقع پر جان اسے بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا۔

پانچویں منزل سے نیچے گرنے کے باعث 25 سالہ خاتون کو متعدد زخم آئے، متاثرہ خاتون کو ان کے پڑوسیوں نے تشویش ناک حالت میں اسپتال میں منتقل کیا تھا جہاں خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا گیا۔

پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش کی تو شوہر نے بتایا کہ میری بیوی نے کرونا وائرس کے تین ٹیسٹ کروائے اور تینوں مثبت آئے جس کے بعد میں نے اسے گھر چھوڑنے کا کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔

شوہر نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا میری بیوی نے انکار کردیا جس کے بعد میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے گھبرا گیا اور میں نے اسے بلڈنگ سے پھینک دیا۔

Comments

- Advertisement -