تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں چار صحت مند بچوں کی پیدائش

کولمبو: سری لنکا میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز نے کرونا کی تشخیص کے بعد خاتون کی ہنگامی سرجری کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا معمول کے مطابق کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز نے 25 سالہ خاتون کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے اور طبیعت کو دیکھتے ہوئے فوری آپریشن کیا کیونکہ اُن کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔

سرجری کے نتیجے میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔

اسپتال کی ڈائریکٹر دی سویاسا کا کہنا تھا کہ ’خاتون کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہم نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا کیونکہ زرا سی دیر میں صورت حال خراب ہوسکتی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ چاروں بچوں کی حالت ویسے تو ٹھیک ہے مگر انہیں احتیاطاً نرسری میں رکھا گیا ہے جبکہ والدہ بھی مکمل ہوش میں ہیں جنہیں علیحدہ کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 35 میڈیکل اسٹاف اور 19 ڈاکٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

Comments

- Advertisement -