ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی ، ایک دن میں 47 اموات ریکارڈ کی گئی اور تیرہ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 47کورونامریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناسےمجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں40ہزار483کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک ہزار303کوروناکیسز سامنے آئے اور کورونامثبت کیسز کی شرح3.21فیصد رہی۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 618 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار737 ہے جبکہ 8 لاکھ  73 ہزار543  افراد کورونا سے صحت  یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادتین لاکھ 26 ہزار413 ، پنجاب تین لاکھ 43 ہزار 499 ، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383 اور بلوچستان 26 ہزار84 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار ، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں