جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

انسداد کرونا وائرس کیلئے امیرترین افراد پر نیاٹیکس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس : جنوبی امریکی ملک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے ملک کے امیر ترین افراد پر نیا ٹیکس عائد کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے امیر ترین پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا سے لیا ہے تاکہ ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو طبی سازو سامان خریدنے میں صرف کیا جاسکے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر ترین افراد سے وصول کی جانے والی ٹیکس کی رقم امدادی سرگرمیوں پر خرچ ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکس ڈھائی ملین ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والے 12 ہزار افراد پر لاگو ہوگا اور اس محصول کو ’ملینئرز ٹیکس‘ یعنی لکھ پتیوں کے ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں سے 39 ہزار 500 سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 12 لاکھ 87 ہزار 955 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں