تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شمالی کوریا میں تعینات روسی سفارتی عملہ ریل ٹرالی پر روس لوٹنے پر مجبور، ویڈیو وائرل

ماسکو/پیانگ : کرونا وبا نے شمالی کوریا میں تعینات روسی سفارتی عملے کو ہاتھ سے چلائی جانے والی ریل ٹرالی پر روس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا نے بیشتر ممالک کو اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں بند کرنے پر مجبور کردیا تھا، جس کے باعث تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا تاہم کرونا کیسز میں کمی پر کئی ممالک نے ایس او پیز کیساتھ اپنی سرحدیں کھول دیں لیکن شمالی کوریا نے ایک سال گزرنے کے باوجود اپنی سرحدیں نہیں کھولیں۔

شمالی کوریا میں ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سے روسی سفارتی عملے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جو ایک سال سے شمالی کوریا میں پھنسا ہوا تھا اور انہیں گھر روس لوٹنے کےلیے طویل اور مشکل سفر کرنا پڑا۔

روسی سفارتی عملے کا ایک گروپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہاتھ سے چلائی جانے والی ریل ٹرالی پر شمالی کوریا سے نکلا اور 32 گھنٹے تک ٹرین کا سفر کیا، بعدازاں دو مزید بس کا سفر کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -