جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل آنے والی خبر نے سنسنی پھیلادی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جس رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ نہیں جائے گا، کرونا ایس او پیز کے تحت مذکورہ رکن کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: قومی ٹیم کم بیک کے لئے پُر عزم

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جس رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ نہیں جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے مقررہ وقت پر ہی شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں