ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دوسرا ٹی 20: قومی ٹیم کم بیک کے لئے پُر عزم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو سات میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی، پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کم بیک کے لئے پُرعزم ہے۔

آج کے میچ میں فتح کے لئے بابراعظم کو بڑی اننگز کھیل کر اپنی فارم کو بحال کرنا ہوگا جبکہ حیدر علی اور شان مسعود کو بھی ذمے داری دکھانی ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ میچ کی آمدنی سیلاب زدگان کے نام

ادھر پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم کا مورال بلند ہے، تین سال بعد انگلش ٹیم میں کم بیک کرنے والے ایلکس ہیلز قومی بولرز کا ہدف ہونگے، اس کے علاوہ بروک کے شاندار بلے بازی کو روکنا قومی ٹیم کا امتحان ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچز قومی ٹیم کے لئے رینکنگ بہتر کرنے کا سہنری موقع ہے، آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

ادھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کا جوش وخروش دیدنی ہے، پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز شائقین اے آر وائی زیپ پر دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں