اشتہار

سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے بہتر ہے، آئی ایم ایف آئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی ریجینل جائزہ رپورٹ جاری کردی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت میناپ ریجن کی معاشی شرح نمو رواں سال چار فیصد ہوجائے گی تاہم یہ شرح نمو بے روزگاری کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر منصوبے پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں، مالیاتی خسارے میں کمی اوربزنس ماحول میں بہتری کے باعث سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنےگی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سیمت دیگر تیل درآمدی ممالک کی معیشت کو خام تیل مہنگا ہونے کے باعث خدشات لاحق ہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، موڈیز


اس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ جاری کردی۔ پاکستان کی ریٹنگز کو موجوہ بی تھری پر برقرار کھا گیا ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ بہتر شرح نمو، مالیاتی خسارے اور افراط زر میں کمی پاکستان کی ریٹنگز کو برقرار رکھنے کا سبب بنی ہیں۔

موڈیز کے مطابق  ادارے نے حکومتی قرض گیری اور بیرونی کھاتوں کے دباؤ کو پاکستانی معشیت کے لیے رسک قرار دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکم پاکستانی معیشت کے لیے چیلینج ہے، ترسیلات زر، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے تاہم سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں بہتر تبدیلی لائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں