تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سال کے پہلے ماہ میں کتنی گاڑیاں اور موبائل چھینے گئے؟ رپورٹ

کراچی : شہر قائد میں نئے سال کا آغاز بھی حسب معمول جرائم کی وارداتوں سے ہوا، کراچی میں اس سال بھی کرائم کی شرح میں کمی نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور قانون نافذ نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے سی پی ایل سی نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سال2023کے پہلے ماہ جنوری میں7256سے زائد وارداتیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کو گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کرنے کا سلسلہ ماہ جنوری میں بھی بدستور جاری رہا۔

سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق جنوری میں 13گاڑیاں چھینی اور214چوری ہوئیں جبکہ 420شہریوں سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات سے4ہزار232موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، شہریوں کو2379موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ سال کے پہلے مہینے میں قتل کی بھی متعدد وارداتیں ہوئیں جس میں 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مزید پڑھیں : جنوری میں 13 شہری ڈکیتی کے دوران قتل

یاد رہے کہ کراچی پولیس میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ماہ جنوری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون، ایک خواجہ سرا اور سیکیورٹی ادارے کے ایک اہل کار سمیت 13 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر قتل اور 55 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -