منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

مودی سرکار نے گجرات میں بنگلہ دیشیوں پر بلڈوزر چلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے بعد مودی سرکار کی جانب سے مقامی افراد اور  بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں مودی سرکار نے سورت اور احمد آباد سے 1000 سے زیادہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں اب پولیس نے چندولا جھیل کے پاس بنی بنگلہ دیشی بستی پر کارروائی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چندولا جھیل کے آس پاس بنی سبھی جھگی-جھونپڑیوں کو گرا دیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ اس پورے علاقے میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پناہ گزیں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔ ایسے میں پولیس نے بلڈوزر کارروائی کے دوران 800 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کو دوران کارروائی2000 اسکوائر یارڈ علاقے میں پھیلا ایک عالیشان فارم ہاؤس ملا، جو جھگیوں کے بیچ بنا ہوا تھا، فارم ہاؤس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چنڈولا تالاب علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران اب تک 890 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان میں سے 143 لوگوں کی پہچان بنگلہ دیشی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے، گرفتار کئے گئے سبھی لوگوں کی دستاویزات کو چیک کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے پاس قانونی ہندوستانی دستاویز نہیں پائے جائیں گے انہیں قانونی عمل کے تحت ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان تاجروں پر حملہ

واضح رہے کہ پہلگام میں حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچانے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے سبھی ریاستوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کی پہچان کرنے اور غیر قانونی طور سے رہ رہے لوگوں کو واپس بھیجنے کے عمل کو تیز کرنے کو کہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں