بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گلشن حدید میں کریکر دھماکہ، 12  مشتبہ افراد زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

‌‌کراچی : گلشن حدید میں کریکردھماکے کے واقعے میں  12  مشتبہ افراد  کو  گرفتار کرلیا گیا ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اطراف کےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکردھماکے کے واقعے میں  12  مشتبہ افراد  کو زیرحراست میں لے لیا  ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ  گلشن اقبال،منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر دھماکوں میں مماثلت ہے،اطراف کےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ  جائے وقوع سےقریب 2 پولیس اہلکار تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو سزا کے طور پر کوارٹر گارڈ کردیا گیا، ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن شاکر کوسستی دکھانےپرمعطل کردیاگیا۔

اس سے قبل بی ڈی ایس نےجشن آزادی اسٹال پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نےاسٹال پرحملےمیں روسی ساختہ آرجی ڈی ون کا استعمال کیا، جائےدھماکاسےبم کالیور،سیفٹی پن،دستی بم کےٹکڑےملے۔

بی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برآمد دستی بم کےشواہد کوسیل کرکے لیبارٹری بھیج دیاہے، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر بھی ایسےہی بم سےدھماکا کیا گیاتھا۔

دوسری جانب گلشن حدیدمیں جشن آزادی کے اسٹالزپردستی بم حملے کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن کومعطل کردیا تھا۔

خیال رہے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ چند روز قبل ہی جماعت اسلامی ریلی میں دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق، 30سےزائدزخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں