جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی، کاغذی بازارمیں کریکردھماکہ، دو افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے کھارادر میں بھتہ نہ دینے پر کریکر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

تفصٰلات کے مطابق کھارادر کےعلاقے کاغذٰی بازار میں نامعلوم افراد نے بھتے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر کریکر حملہ کرکے جائے وقوعہ سے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی اور تاجروں نے کاروباربند کردیا تھا تاہم پولیس کی آمد کے بعد کاروبار بحال کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں