تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تامل ناڈو میں تباہ ہونے والے بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

نئی دہلی : تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے،حادثےمیں بھارتی چیف آف ڈیفنس سمیت 13افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس برآمد کرلیا اور اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ونگ کمانڈر آر بھاردواج کی قیادت میں فضائیہ کے افسران کی 25 خصوصی ٹیم سرچ آپریشن کر رہی ہے، ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس جائے حادثہ سے 300 میٹر سے ایک کلومیٹر دور سےملا۔

رپورٹس کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فی الحال بالکل ٹھیک دکھائی دے رہے ہیں تاہم ڈیٹا کا جلد ہی تجزیہ کیا جائے گا۔

خیال رہے بلیک باکس یا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر ایک ایسا آلہ ہے ، جو پرواز کی تمام اہم تفصیلات کو ریکارڈ کرتا ہے اور اس بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کر سکتا ہے کہ اس کے کریش ہونے سے پہلے پرواز کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا تھا ، حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیلا گیری میں واقعے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

بعد ازاں وزیراعظم مودی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ہلاکت پر اظہار افسردگی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر غمزدہ ہوں، میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -