23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کرک انفو ایوارڈ: پاکستان نے میلہ لوٹ لیا، عامر بہترین بولر، فخر زمان بہترین بلے باز قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے سالانہ ایوارڈز کا میلہ پاکستان نے لوٹ لیا۔ محمد عامر بہترین بالر اور فخر زمان بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابھرتے ہوئے جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر نے سال 2017 کے بہترین ون ڈے بیٹسمین اور بولر قرار پائے۔

کرکٹ کی معتبر ویب سائٹ کرک انفو نے چیمپئنز ٹرافی میں دونوں‌ کھلاڑیوں‌ کی بہترین کارکردگی کے عوض انھیں اس ایوارڈ سے نوازا. یاد رہے کہ فخر زمان نے میگا ایونٹ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا. فائنل میں‌ انھوں نے شان دار سنچری اسکور کی، جس کے عوض انھیں اس ایوارڈ کے لیے منتب کیا گیا. فخر فائنل کے بہترین کھلاڑی قرا پائے تھے۔

- Advertisement -

کراچی !! پھر ملیں گے فائنل میں، کراچی کنگز کے روی بوپارہ پُرعزم

اسی میچ میں‌ پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے تین اہم ترین بھارتی بلے بازوں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ محمد عامر نے محض 16 رنز کے عوض روہت شرما، ویرات کوہلی اور شکھر دھون کی وکٹیں حاصل کی تھیں. عامر کی کوہلی کو کرائی جانے والی تیز رفتار گیند کو ایونٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اننگز کا ایوارڈ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے نام رہا۔ انھوں نے بھارت کے خلاف پونے میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ٹیسٹ کی بہترین بولنگ کا ایوارڈ نیتھن لیون لے اڑے۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا: شاہد آفریدی

 ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اننگز کا ایوارڈ ایون لیوئس کے نام رہا.بھارت کے کلدیپ یادیو بہترین ڈیبیو قرار پائے۔ سال 2017 کے بہترین کپتان کا ایوارڈ انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کے حصے میں‌ آیا.

یاد رہے کہ محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے طویل پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا. فخر زماں نے نیوی سے اپنا کریر شروع کیا تھا اور مشکل حالات کا مقابلہ کرکے نیشنل ٹیم تک رسائی حاصل کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں