پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر جنید ظفر خان ایڈیلیڈ میں ایک میچ کے دوران انتہائی سخت گرمی کے دوران انتقال کر گئے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اولڈ کنکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی جنید خان نے 40 اوورز کے لیے فیلڈنگ کی تھی اور تقریباً سات اوورز تک بیٹنگ کرتے رہے کہ وہ اچانک میدان میں گر گئے۔
یہ میچ سخت حالات میں کھیلا گیا ہے جس میں درجہ حرارت 41.7 ° C (107 ° F) تک پہنچ گیا۔
ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر بلایا گیا، اور پیرامیڈیکس نے گراؤنڈ میں سی پی آر کی کوشش کی لیکن ان کی بہترین کوششوں کے باوجود کھلاڑی جانبر نہ ہوسکے۔
ان کے کلب نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈکس نے اپنی پوری کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے کرکٹر زندہ نہ بچ سکے، کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کی موت پر انتہائی غمزدہ ہیں۔
خان 2013 میں ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پاکستان سے ایڈیلیڈ آئے تھے۔ انہیں دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے ایک مہربان اور فیاض شخص کے طور پر یاد کیا تھا۔