تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عرفان نے غلطی مان لی‘ دس لاکھ جرمانہ اور1 سال کی پابندی عائد

لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے غلطی تسلیم کرلی‘ سنٹرل کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے دس لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معطل کرکٹر نے اپنے تحریری جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے رحم کی اپیل کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نے بکی کو شٹ اپ کال دی تھی۔

دوسری جانب پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کےسربراہ کرنل (ر) اعظم کا کہنا ہے کہ محمد عرفان پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے تاہم اگر انہوں نےچھ ماہ تک قانون نہ توڑاتو وہ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

کرنل (ر ) اعظم کا کہنا تھا کہ محمد عرفان مزید خلاف ورزی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ چھ ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہےجس کااطلاق 14 مار چ سے ہوگا۔

معطل کرکٹر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قوم مجھے معاف کردے گی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دو جگہ سے اسپاٹ فکسنگ کی آفر آئی تھی تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا‘ معاملہ بورڈ کے علم میں نہ لانا ان کی غلطی ہے۔

عرفان کا بیان


محمد عرفان نے 13 مارچ کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ انہوں نے بکیز کی جانب سے پیشکش کا اعتراف کیا تھا اور یہ بھی مانا تھا کہ رپورٹ نہ کرنے کی غلطی ہوئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ 5 مرتبہ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بکیز نے جب ان سے رابطہ کیا تب ان کے والدین کی طبیعت ناساز تھی، پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کر سکے۔

Comments

- Advertisement -