قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمرا ادا کرنے کے بعد تصویر شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے قریب موجود ہیں۔
شاداب خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ عمرہ ادا کرلیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ انسانیت کے لیے، امن کے لیے، خوشحالی کے لیے اور سب سے بڑھ کر سب کے لیے صحت کی دعا کی اللہ سب کو خوش رکھے۔
Alhamdulillah, performed Umrah. Prayed for my country, for humanity, for peace, for prosperity and above all health for everyone. May Allah bless you all. pic.twitter.com/UbeNRtFS9J
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 14, 2022
قومی کرکٹر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔
کچھ مداحوں کی جانب سے شاداب خان سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔