اشتہار

"میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا نہ کروں گا”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے فیصلے کے بعد کرکٹر عمر اکمل کا باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا نہ کروں گا۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کچھ لوگ چیزیں لیک کرتے ہیں، میں پی سی بی کو یہی بتانے گیا تھا کہ مجھے اپروچ کیا گیا ہے، فیصلہ آچکا اب کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

اس موقع پر صحافی نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آپ پر پابندی ختم ہو چکی؟ کیا آپ کرکٹ کھیلیں گے، جس پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا تو ضرور کھیلوں گا۔

واضح رہے کہ آج عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کو 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنادیا

فیصلے میں پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

تاہم عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال سے کم کرکے ایک سال کردی تھی ، عمر اکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ عمراکمل پربکیز سے ملنے اور فکسنگ کی آفر رپورٹ نہ کرنےکا الزام تھا، جس کے باعث عمراکمل پر بیس فروری دو ہزار بیس کو تین سال کی پابندی عائدکی گئی تھی، سزامیں کمی کیخلاف پی سی بی نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں