تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

باسی کھانا کھانے پر ذوالقرنین حیدر موذی مرض میں مبتلا

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر باسی کھانا کھانے کی وجہ سے معدے کے خطرناک عارضے میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے آپریشن کے بعد کمزوری کا شکار ہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ مزید علاج کے لیے پیسے کی کمی ان کے آڑے آگئی ہے۔

ذوالقرنین پر امید ہیں کہ پی سی بی ان کے میڈیکل کے اخراجات اٹھائے گا جب کہ ان کی فیملی نے ذوالقرنین کو ایک کھیل سے وابستہ کوئی بھی جاب مستقل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرانگلینڈ چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان کاکیرئیر تنازعات کا شکار ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیلے لیکن پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔

ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہو گئے تو انہوں نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کردیں۔

عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگائیں، جائیداد ضبط کریں، ذوالقرنین حیدر کا مطالبہ

دو ہفتے قبل وہ عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ معدے کے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئے بیرون ملک علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں وطن واپس آگئے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں آپریشن کرایا ۔

ایک ٹیسٹ چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی، میں بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا اور میں نے لاہور آکر آپریشن کرایا۔

Comments

- Advertisement -